۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
جنین میں دو فلسطینی جوان اسرائیلی فائرنگ سے شہید

حوزہ / موصولہ اطلاعات کے مطابق جنین میں اسرائیلی صہیونی قابض فورسز نے دو فلسطینی نہتے نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کو موصولہ رپورٹ کے مطابق، فلسطینی وزارت صحت نے خبر دی ہے کہ اسرائیلی صہیونی قابض فورسز کی تازہ چھاپہ مار کاروائیوں میں جنین مقبوضہ کے مغربی کنارے میں دو معصوم نہتے نوجوان شہریوں کو شہید کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں شہید نوجوانوں کی میتوں کو جمعہ کے دن سرکاری ہسپتال میں مُردہ حالت میں لایا گیا جو کہ اسرائیلی صہیونی فورسز کے پناہ گزین کیمپ پر آپریشن کے دوران شہید کئے گئے تھے۔

یاد رہے گزشتہ ہفتے بھی ایک بارہ سالہ کمسن بچہ شہید ہوا جو گذشتہ ماہ کی گئی اسرائیلی صہیونی فورسز کی کاروائی کے دوران شہید ہوا تھا جبکہ سوموار کے دن سے نابلس اور شفاعت پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی صہیونی فورسز کی جانب سے ناکہ بندی اور حملوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ جس میں متعدد نہتے شہری شدید زخمی حالت میں ہسپتالوں میں موت اور زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں ہیں۔

اس سال 120 سے زائد فلسطینی شہید کئے جا چکے ہیں جس میں بچوں اور عورتوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔ جس کی بدولت 2015ء کے بعد سے یہ سال خونی ترین سالوں میں شمار کیا جارہا ہے۔ سال کی اختتامی سہ ماہی میں اسرائیلی صہیونی قابض فورسز کی کاروائیوں میں بھی شدت دیکھنے میں آرہی ہے جو انتہائی تشویش ناک امر ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .